Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) البروج ۸۵:۱۸
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
فِرۡعَوۡنَ وَثَمُودَ
آیت ۸۵:۱۸ کھولیں(یعنی) فرعون اور ثمود کی.
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
فرعون اور ثمود (کے لشکروں )کی؟ [8]
سورة الْبُرُوْج حاشیہ نمبر :8
روئے سخن ان لوگوں کی طرف ہے جو اپنے طاقتور جتھوں کے زعم میں خدا کی زمین پر سرکشیاں کر رہے ہیں۔ ان سے فرمایا جا رہا ہے کہ کچھ تمہیں خبر بھی ہے کہ اس سے پہلے جن لوگوں نے اپنے جتھوں کی طاقت کے بل پر یہی سرکشیاں کی تھیں وہ کس انجام سے دوچار ہوچکے ہیں۔