Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) المطففين ۸۳:۳۳
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
وَمَآ أُرۡسِلُواْ عَلَيۡهِمۡ حَٰفِظِينَ
آیت ۸۳:۳۳ کھولیںیہ ان پر پاسبان بنا کر تو نہیں بھیجے گئے.[1]
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
حالانکہ وہ اُن پر نگراں بنا کر نہیں بھیجے گئے تھے۔ [14]
سورة الْمُطَفِّفِيْن حاشیہ نمبر :14
اس مختصر سے فقرے میں ان مذاق اڑانے والوں کو بڑی سبق آموز تنبیہ کی گئی ہے۔ مطلب یہ ہے کہ بالفرض وہ سب کچھ غلط ہے جس پر مسلمان ایمان لائے ہیں۔ لیکن وہ تمہارا تو کچھ نہیں بگاڑ رہے ہیں۔ جس چیز کو انہوں نے حق سمجھا ہے اس کے مطابق وہ اپنی جگہ خود ہی ایک خاص اخلاقی رویہ اختیار کر رہے ہیں۔ اب کیا خدا نے تمہیں کوئی فوجدار بنا کر بھیجا ہے کہ جو تمہیں نہیں چھیڑ رہا ہے اس کو تم چھیڑو اور جو تمہیں کوئی تکلیف نہیں دے رہا ہے اسے تم خواہ مخواہ تکلیف دو ؟