Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) عبس ۸۰:۲۴
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
فَلۡيَنظُرِ ٱلۡإِنسَٰنُ إِلَىٰ طَعَامِهِۦٓ
آیت ۸۰:۲۴ کھولیںانسان کو چاہئے کہ اپنے کھانے کو دیکھے.[1]
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
پھر ذرا انسان اپنی خوراک کو دیکھے۔ [17]
سورة عَبَس حاشیہ نمبر :17
یعنی جس خوراک کو وہ ایک معمولی چیز سمجھتا ہے، اس پر ذرا غور کرے کہ یہ آخر پیدا کیسے ہوتی ہے۔ اگر خدا نے اس کے اسباب فراہم نہ کیے ہوتے تو کیا انسان کے بس میں یہ تھا کہ زمین پر یہ غذا وہ خود پیدا کرلیتا ؟