Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) عبس ۸۰:۲۲
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
ثُمَّ إِذَا شَآءَ أَنشَرَهُۥ
آیت ۸۰:۲۲ کھولیںپھر جب چاہے گا اسے زنده کر دے گا.[1]
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
پھر جب چاہے وہ اِسے دوبارہ اُٹھا کھڑا کرے۔ [15]
سورة عَبَس حاشیہ نمبر :15
یعنی اس کی یہ مجال بھی نہیں ہے کہ خالق جب اسے موت کے بعد دوبارہ زندہ کر کے اٹھانا چاہے تو یہ اٹھنے سے انکار کرسکے۔ پہلے جب اسے پیدا کیا گیا تھا تو اس سے پوچھ کر پیدا نہیں کیا گیا تھا۔ اس سے رائے نہیں لی گئی تھی کہ تو پیدا ہونا چاہتا ہے یا نہیں۔ یہ انکار بھی کردیتا تو پیدا ہو کر رہتا۔ اسی طرح اب دوبارہ پیدائش بھی اس کی مرضی پر موقوف نہیں ہے کہ یہ مر کر اٹھنا چاہے تو اٹھے اور اٹھنے سے انکار کر دے تو نہ اٹھے۔ خالق کی مرضی کے آگے اس معاملہ میں بھی یہ قطعی بےبس ہے۔ جب بھی وہ چاہے گا اسے ا ٹھا کھڑا کرے گا اور اس کو اٹھنا ہوگا، خواہ یہ راضی ہو یا نہ ہو۔