Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) عبس ۸۰:۲۰
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
ثُمَّ ٱلسَّبِيلَ يَسَّرَهُۥ
آیت ۸۰:۲۰ کھولیںپھر اس کے لئے راستہ آسان کیا.[1]
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
پھر اِس کے لیے زندگی کی راہ آسان کی، [13]
سورة عَبَس حاشیہ نمبر :13
یعنی دنیا میں وہ تمام اسباب و وسائل فراہم کیے جن سے یہ کام لے سکے، ورنہ اس کے جسم اور ذہن کی ساری قوتیں بےکار ثابت ہوتیں اگر خالق نے ان کو استعمال کرنے کے لیے زمین پر یہ سرو سامان مہیا نہ کردیا ہوتا اور یہ امکانات پیدا نہ کردیے ہوتے۔ مزید براں خالق نے اس کو یہ موقع بھی دے دیا کہ اپنے لیے خیر یا شر، شکر یا کفر، طاعت یا عصیان کی جو راہ بھی یہ اختیار کرنا چاہے کرسکے، اس نے دونوں راستے اس کے سامنے کھول کر رکھ دیے اور ہر راہ اس کے لیے ہموار کردی کہ جس پر بھی یہ چلنا چاہے چلے۔