Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) عبس ۸۰:۱۱
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
كَلَّآ إِنَّهَا تَذۡكِرَةٞ
آیت ۸۰:۱۱ کھولیںیہ ٹھیک نہیں[1] قرآن تو نصیحت (کی چیز) ہے.
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
ہر گز نہیں، [3] یہ تو ایک نصیحت ہے، [4]
سورة عَبَس حاشیہ نمبر :3
یعنی ایسا ہرگز نہ کرو۔ خدا کو بھولے ہوئے اور اپنی دنیوی وجاہت پر پھولے ہوئے لوگوں کو بےجا اہمیت نہ دو ۔ نہ اسلام کی تعلیم ایسی چیز ہے کہ جو اس سے منہ موڑے اس کے سامنے اسے بالحاح پیش کیا جائے، اور نہ تمہاری یہ شان ہے کہ ان مغرور لوگوں کو اسلام کی طرف لانے کے لیے کسی ایسے اندازے سے کوشش کرو جس سے یہ اس غلط فہمی میں پڑجائیں کہ تمہاری کوئی غرض ان سے اٹکی ہوئی ہے، یہ مان لیں گے تو تمہاری دعوت فروغ پا سکے گی ورنہ ناکام ہوجائے گی۔ حق ان سے اتنا ہی بےنیاز ہے جتنے یہ حق سے بےنیاز ہیں۔
سورة عَبَس حاشیہ نمبر :4
مراد ہے قرآن۔