Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) الأنفال ۸:۷
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
وَإِذۡ يَعِدُكُمُ ٱللَّهُ إِحۡدَى ٱلطَّآئِفَتَيۡنِ أَنَّهَا لَكُمۡ وَتَوَدُّونَ أَنَّ غَيۡرَ ذَاتِ ٱلشَّوۡكَةِ تَكُونُ لَكُمۡ وَيُرِيدُ ٱللَّهُ أَن يُحِقَّ ٱلۡحَقَّ بِكَلِمَٰتِهِۦ وَيَقۡطَعَ دَابِرَ ٱلۡكَٰفِرِينَ
آیت ۸:۷ کھولیںاور تم لوگ اس وقت کو یاد کرو! جب کہ اللہ تم سے ان دو جماعتوں میں سے ایک کا وعده کرتا تھا کہ وه تمہارے ہاتھ آجائے گی[1] اور تم اس تمنا میں تھے کہ غیر مسلح جماعت تمہارے ہاتھ آجائے[2] اور اللہ تعالیٰ کو یہ منظور تھا کہ اپنے احکام سے حق کا حق ہونا ﺛابت کردے اور ان کافروں کی جڑ کاٹ دے۔
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
یاد کرو وہ موقع جب کہ اللہ تم سے وعدہ کر رہا تھا کہ دونوں گروہوں میں سے ایک تمہیں مِل جائے گا۔[5] تم چاہتے تھے کہ کمزور گروہ تمہیں ملے۔ [6]مگر اللہ کا ارادہ یہ تھا کہ اپنے ارشادات سے حق کو حق کر دکھائے اور کافروں کی جڑ کاٹ دے
سورة الْاَنْفَال حاشیہ نمبر :5
یعنی تجارتی قافلہ یا لشکر قریش۔
سورة الْاَنْفَال حاشیہ نمبر :6
یعنی قافلہ جس کے ساتھ صرف تیس چالیس محافظ تھے۔