Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) الأنفال ۸:۲۱
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
وَلَا تَكُونُواْ كَٱلَّذِينَ قَالُواْ سَمِعۡنَا وَهُمۡ لَا يَسۡمَعُونَ
آیت ۸:۲۱ کھولیںاور تم ان لوگوں کی طرح مت ہونا جو دعویٰ تو کرتے ہیں کہ ہم نے سن لیا حاﻻنکہ وه سنتے (سناتے کچھ) نہیں۔[1]
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
اُن لوگوں کی طرح نہ ہو جاوٴ جنہوں نے کہا کہ ہم نے سُنا حالانکہ وہ نہیں سُنتے۔[16]
سورة الْاَنْفَال حاشیہ نمبر :16
یہاں سننے سے مراد وہ سننا ہے جو ماننے اور قبول کرنے کے معنی میں ہوتا ہے۔ اشارہ ان منافقین کی طرف ہے جو ایمان کا اقرار تو کرتے تھے مگر احکام کی اطاعت سے منہ موڑ جاتے تھے۔