Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) النبإ ⁦۷۸:۳۸⁩

آیات

  1. يَوۡمَ يَقُومُ ٱلرُّوحُ وَٱلۡمَلَٰٓئِكَةُ صَفّٗاۖ لَّا يَتَكَلَّمُونَ إِلَّا مَنۡ أَذِنَ لَهُ ٱلرَّحۡمَٰنُ وَقَالَ صَوَابٗا

    آیت ⁦۷۸:۳۸⁩ کھولیں

    جس دن روح اور فرشتے صفیں باندھ کر کھڑے ہوں گے[1] تو کوئی کلام نہ کر سکے گا مگر جسے رحمٰن اجازت دے دے اور وه ٹھیک بات زبان سے نکالے.[2]

Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)

جس روز رُوح [24] اور ملائکہ صف بستہ کھڑے ہوں گے، کوئی نہ بولے گا سوائے اُس کے جسے رحمٰن اجازت دے اور جو ٹھیک بات کہے۔ [25]

سورة النَّبَا حاشیہ نمبر :24

اہل تفسیر کی اکثریت کا خیال یہی ہے کہ اس سے مراد جبرئیل (علیہ السلام) ہیں اور ان کا جو بلند مرتبہ اللہ تعالیٰ کے ہاں ہے اس کی وجہ سے ملائکہ سے الگ ان کا ذکر کیا گیا ہے ( مزید تشریح کے لیے ملاحظہ ہو تفہیم القرآن، جلد ششم، المعارج، حاشیہ 3) ۔

سورة النَّبَا حاشیہ نمبر :25

بولنے سے مراد شفاعت ہے، اور فرمایا گیا ہے کہ وہ صرف دو شرطوں کے ساتھ ممکن ہوگی۔ ایک شرط یہ کہ جس شخص کو جس گنہگار کے حق میں شفاعت کی اجازت اللہ تعالیٰ کی طرف سے ملے گی صرف وہی شخص اسی کے حق میں شفاعت کرسکے گا۔ دوسری شرط یہ کہ شفاعت کرنے والا بجا اور درست بات کہے، بےجا نوعیت کی سفارش نہ کرے، اور جس کے معاملہ میں وہ سفارش کر رہا ہو وہ دنیا میں کم از کم کلمہ حق کا قائل رہا ہو، یعنی محض گناہ کار ہو، کافر نہ ہو۔ (مزید تشریح کے لیے ملاحظہ ہو تفہیم القرآن، جلد اول، البقرہ، حاشیہ 281، جلد دوم، یونس، حاشیہ 5، ہود، حاشیہ 106، جلد سوم، مریم حاشیہ 52، طہٰ ، حواشیہ 85 ۔ 86 ۔ الانبیاء حاشیہ 27 ۔ جلد چہارم، سبا، حواشی 40 ۔ 41 ۔ المومن، حاشیہ 32 ۔ الزخرف، حاشیہ 68 ۔ جلد پنجم، النجم، حاشیہ 21 ۔ جلد ششم، المدثر، حاشیہ 36) ۔