Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) النبإ ۷۸:۳۵
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
لَّا يَسۡمَعُونَ فِيهَا لَغۡوٗا وَلَا كِذَّٰبٗا
آیت ۷۸:۳۵ کھولیںوہاں نہ تو وه بیہوده باتیں سنیں گے اور نہ جھوٹی باتیں سنیں گے.[1]
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
وہاں کوئی لغو اور جھُوٹی بات وہ نہ سُنیں گے۔ [21]
سورة النَّبَا حاشیہ نمبر :21
قرآن مجید میں متعدد مقامات پر اس بات کو جنت کی بڑی نعمتوں میں شمار کیا گیا ہے کہ آدمی کے کان وہاں بیہودہ اور جھوٹی اور گندی باتیں سننے سے محفوظ رہیں گے۔ وہاں کوئی یا وہ گوئی اور فضول گپ بازی نہ ہوگی، کوئی کسی سے نہ جھوٹ بولے گا نہ کسی کو جھٹلائے گا، دنیا میں گالم گلوچ، بہتان، افترا، تہمت اور الزام تراشیوں کا جو طوفان برپا ہے اس کا کوئی نام و نشان نہ ہوگا (مزید تشریح کے لیے ملاحظہ ہو تفہیم القرآن، جلد سوم، مریم حاشیہ 38 ۔ جلد پنجم، الواقعہ، حواشی 13 ۔ 14) ۔