Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) النبإ ⁦۷۸:۲۸⁩

آیات

  1. وَكَذَّبُواْ بِـَٔايَٰتِنَا كِذَّابٗا

    آیت ⁦۷۸:۲۸⁩ کھولیں

    اور بے باکی سے ہماری آیتوں کی تکذیب کرتے تھے.

Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)

اور ہماری آیات کو انہوں نے بالکل جھُٹلا دیا تھا، [17]

سورة النَّبَا حاشیہ نمبر :17

یہ ہے وہ سبب جس کی بنا پر وہ جہنم کے اس خوفناک عذاب کے مستحق ہوں گے۔ ایک یہ کہ دنیا میں وہ یہ سمجھتے ہوئے زندگی بسر کرتے رہے کہ کبھی وہ وقت نہیں آنا ہے جب انہیں خدا کے سامنے حاضر ہو کر اپنے اعمال کا حساب دینا ہو۔ دوسرے یہ کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے انبیاء کے ذریعہ سے ان کی ہدایت کے لیے جو آیات بھیجی تھیں انہیں ماننے سے انہوں نے قطعی انکار کردیا اور ان کو جھوٹ قرار دیا۔