Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) النبإ ⁦۷۸:۱۸⁩

آیات

  1. يَوۡمَ يُنفَخُ فِي ٱلصُّورِ فَتَأۡتُونَ أَفۡوَاجٗا

    آیت ⁦۷۸:۱۸⁩ کھولیں

    جس دن کہ صور میں پھونکا جائے گا۔ پھر تم فوج در فوج چلے آؤ گے.[1]

Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)

جس روز صور میں پھُونک ما ر دی جائے گی، تم فوج در فوج نکل آوٴ گے۔ [12]

سورة النَّبَا حاشیہ نمبر :12

اس سے مراد وہ آخری نفخ صور ہے جس کا آوازہ بلند ہوتے ہی تمام مرے ہوئے انسان یکایک جی اٹھیں گے، اور تم سے مراد صرف وہی لوگ نہیں ہیں جو اس وقت مخاطب تھے، بلکہ وہ انسان ہیں جو آغاز آفرینش سے قیامت تک پیدا ہوئے ہوں (تشریح کے لیے ملاحظہ ہو تفہیم القرآن، جلد دوم، ابراہیم، حاشیہ 57 ۔ جلد سوم، الحج، حاشیہ 1 ۔ جلد چہارم، یٰسین، حواشی 64 ۔ 74 ۔ الزمر، حاشیہ 79) ۔