Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) المرسلات ⁦۷۷:۴۱⁩

آیات

  1. إِنَّ ٱلۡمُتَّقِينَ فِي ظِلَٰلٖ وَعُيُونٖ

    آیت ⁦۷۷:۴۱⁩ کھولیں

    بیشک پرہیزگار لوگ سایوں میں ہیں[1] اور بہتے چشموں میں.

Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)

[22] متقی لوگ آج سایوں اور چشموں میں ہیں

سورة الْمُرْسَلٰت حاشیہ نمبر :22

چونکہ یہ لفظ یہاں مکذبین (جھٹلانے والوں) کے مقابلہ میں استعمال ہوا ہے اس لیے متقیوں سے مراد اس جگہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے آخرت کو جھٹلانے سے پرہیز کیا اور اس کو مان کر دنیا میں یہ سمجھتے ہوئے زندگی بسر کی کہ ہمیں آخرت میں اپنے اقوال و افعال اور اپنے اخلاق و کردار کی جواب دہی کرنی ہوگی۔