Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) المرسلات ۷۷:۱۹
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
وَيۡلٞ يَوۡمَئِذٖ لِّلۡمُكَذِّبِينَ
آیت ۷۷:۱۹ کھولیںاس دن جھٹلانے والوں کے لیے ویل (افسوس) ہے.
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
تباہی ہے اُس دن جھُٹلانے والوں کے لیے۔ [11]
سورة الْمُرْسَلٰت حاشیہ نمبر :10
یہاں یہ فقرہ اس معنی میں ارشاد ہوا ہے کہ دنیا میں ان کا جو انجام ہوا ہے یا آئندہ ہوگا وہ ان کی اصل سزا نہیں ہے، بلکہ اصلی تباہی تو ان پر فیصلے کے دن نازل ہوگی۔ یہاں کی پکڑ تو صرف یہ حیثیت رکھتی ہے کہ جب کوئی شخص مسلسل جرائم کرتا چلا جائے اور کسی طرح اپنی بگڑی ہوئی روش سے باز نہ آئے تو آخر کار اسے گرفتار کرلیا جائے گا۔ عدالت، جہاں اس کے مقدمے کا فیصلہ ہونا ہے اور اسے اس کے تمام کرتوتوں کی سزا دی جانی ہے، اس دنیا میں قائم نہیں ہوگی بلکہ آخرت میں ہوگی، اور وہی اس کی تباہی کا اصل دن ہوگا۔ (مزید تشریح کے لیے ملاحظہ ہو تفہیم القرآن جلد دوم، الاعراف، حواشی 5 ۔ 6 ۔ ہود، حاشیہ 105) ۔