Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) الانسان ۷۶:۵
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
إِنَّ ٱلۡأَبۡرَارَ يَشۡرَبُونَ مِن كَأۡسٖ كَانَ مِزَاجُهَا كَافُورًا
آیت ۷۶:۵ کھولیںبیشک نیک لوگ وه جام پئیں گے جس کی آمیزش کافور کی ہے.[1]
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
نیک لوگ [6] (جنّت میں )شراب کے ایسے ساغر پئیں گے جن میں آبِ کافور کی آمیزش ہوگی
سورة الدَّهْر حاشیہ نمبر :6
اصل میں لفظ ابرار استعمال ہوا ہے جس سے مراد وہ لوگ ہیں جنہوں نے اپنے رب کی اطاعت کا حق ادا کیا ہو، اس کے عائد کیے ہوئے فرائض بجا لائے ہوں، اور اس کے منع کیے ہوئے افعال سے اجتناب کیا ہو۔