Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) القيامة ۷۵:۹
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
وَجُمِعَ ٱلشَّمۡسُ وَٱلۡقَمَرُ
آیت ۷۵:۹ کھولیںاور سورج اور چاند جمع کردیئے جائیں گے.[1]
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
اور چاند سُورج ملا کر ایک کر دیے جائیں گے [8]
سورة الْقِیٰمَة حاشیہ نمبر :8
یہ قیامت کے پہلے مرحلے میں نظام عالم کے درہم برہم ہوجانے کی کیفیت کا ایک مختصر بیان ہے۔ چاند کے بےنور ہوجانے اور سورج کے مل کر ایک ہوجانے کا مفہوم یہ بھی ہوسکتا ہے کہ صرف چاند کی روشنی ختم نہ ہوگی جو سورج سے ماخوذ ہے بلکہ خود سورج بھی تاریک ہوجائے گا اور بےنور ہوجانے میں دونوں یکساں ہوجائیں گے۔ دوسرا مطلب یہ بھی ہوسکتا ہے کہ زمین یکایک الٹی چل پڑے گی اور اس دن چاند اور سورج دونوں بیک وقت مغرب سے طلوع ہوں گے۔ اور ایک تیسرا مطلب یہ بھی لیا جاسکتا ہے کہ چاند یک لخت زمین کی گرفت سے چھوٹ کر نکل جائے گا اور سورج میں جا پڑے گا۔ ممکن ہے اس کا کوئی اور مفہوم بھی ہو جس کو آج ہم نہیں سمجھ سکتے۔