Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) القيامة ⁦۷۵:۶⁩

آیات

  1. يَسۡـَٔلُ أَيَّانَ يَوۡمُ ٱلۡقِيَٰمَةِ

    آیت ⁦۷۵:۶⁩ کھولیں

    پوچھتا ہے کہ قیامت کا دن کب آئے گا.[1]

Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)

پوچھتا ہے” آخر کب آنا ہے وہ قیامت کا دن؟“ [6]

سورة الْقِیٰمَة حاشیہ نمبر :6

یہ سوال استفسار کے طور پر نہیں بلکہ انکار اور استہزاء کے طور پر تھا۔ یعنی یہ پوچھنا نہیں چاہتے تھے کہ قیامت کس روز آئے گی، بلکہ مذاق کے طور پر کہتے تھے کہ حضرت ! جس دن کی آپ خبر دے رہے ہیں آخر وہ آتے آتے رہ کہاں گیا ہے ؟