Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) القيامة ۷۵:۲۹
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
وَٱلۡتَفَّتِ ٱلسَّاقُ بِٱلسَّاقِ
آیت ۷۵:۲۹ کھولیںاور پنڈلی سے پنڈلی لپٹ جائے گی.[1]
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
اور پنڈلی سے پنڈلی جُڑ جائے گی، [20]
سورة الْقِیٰمَة حاشیہ نمبر :20
مفسرین میں سے بعض نے لفظ ساق (پنڈلی) کو عام لغوی معنی میں لیا ہے اور اس کے لحاظ سے مراد یہ ہے کہ مرنے کے وقت جب ٹانگیں سوکھ کر ایک دوسرے سے جڑ جائیں گی۔ اور بعض عربی محاورے کے مطابق اسے شدت اور سختی اور مصیبت کے معنی میں لیا ہے، یعنی اس وقت دو مصیبتیں ایک ساتھ جمع ہوجائیں گی۔ ایک دنیا اور اس کی ہر چیز سے جدا ہوجانے کی مصیبت اور دوسری عالم آخرت میں ایک مجرم کی حیثیت سے گرفتار ہو کر جانے کی مصیبت، جس سے ہر کافر و منافق اور ہر فاسق و فاجر کو سابقہ پیش آئے گا۔