Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) القيامة ⁦۷۵:۲۰⁩

آیات

  1. كَلَّا بَلۡ تُحِبُّونَ ٱلۡعَاجِلَةَ 

    آیت ⁦۷۵:۲۰⁩ کھولیں

    نہیں نہیں تم جلدی ملنے والی (دنیا) کی محبت رکھتے ہو.

Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)

ہر گز نہیں،[14] اصل بات  یہ ہے کہ تم لوگ جلدی حاصل ہونے والی چیز ( یعنی دنیا)سے محبت رکھتے ہو

سورة الْقِیٰمَة حاشیہ نمبر :14

یہاں سے سلسلہ کلام پھر اسی مضمون کے ساتھ جڑ جاتا ہے جو بیچ کے جملہ معترضہ سے پہلے چلا آ رہا تھا۔ ہرگز نہیں کا مطلب یہ ہے کہ تمہارے انکار آخرت کی اصل وجہ یہ نہیں ہے کہ تم خالق کائنات کو قیامت برپا کرنے اور موت کے بعد دوبارہ زندہ کردینے سے عاجز سمجھتے ہو، بلکہ اصل وجہ یہ ہے۔