Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) المدثر ۷۴:۵
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
وَٱلرُّجۡزَ فَٱهۡجُرۡ
آیت ۷۴:۵ کھولیںناپاکی کو چھوڑ دے.[1]
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
اور گندگی سے دُور رہو۔ [5]
سورة الْمُدَّثِّر حاشیہ نمبر :5
گندگی سے مراد ہر قسم کی گندگی ہے خواہ وہ عقائد اور خیالات کی ہو، یا اخلاق و اعمال کی، یا جسم و لباس اور رہن سہن کی، مطلب یہ ہے کہ تمہارے گرد و پیش سارے معاشرے میں طرح طرح کی جو گندگیاں پھیلی ہوئی ہیں ان سب سے اپنا دامن بچا کر رکھو۔ کوئی شخص کبھی تم پر یہ حرف نہ رکھ سکے کہ جن برائیوں سے تم لوگوں کو روک رہے ہو ان میں سے کسی کا بھی کوئی شائبہ تمہاری اپنی زندگی میں پایا جاتا ہے۔