Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) المدثر ۷۴:۳۵
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
إِنَّهَا لَإِحۡدَى ٱلۡكُبَرِ
آیت ۷۴:۳۵ کھولیںکہ (یقیناً وه جہنم) بڑی چیزوں میں سے ایک ہے.[1]
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
یہ دوزخ بھی بڑی چیزوں میں سے ایک ہے، [28]
سورة الْمُدَّثِّر حاشیہ نمبر :28
یعنی جس طرح چاند، اور رات اور دن اللہ تعالیٰ کی قدرت کے عظیم نشانات ہیں اسی طرح دوزخ بھی عظائم قدرت میں سے ایک چیز ہے۔ اگر چاند کا وجود غیر ممکن نہ تھا، اگر رات اور دن کا اس باقاعدگی کے ساتھ آنا غیر ممکن نہ تھا، تو دوزخ کا وجود، آخر کیوں تمہارے خیال میں غیر ممکن ہوگیا ؟ جن چیزوں کو چونکہ تم رات دن دیکھ رہے ہو اس لیے تمہیں ان پر کوئی حیرت نہیں ہوتی، ورنہ اپنی ذات میں یہ بھی اللہ کی قدرت کے نہایت حیرت انگیز معجزے ہیں، جو اگر تمہارے مشاہدے میں نہ آئے ہوتے، اور کوئی تمہیں خبر دیتا کہ چاند جیسی ایک چیز بھی دنیا میں موجود ہے، یا سورج ایک چیز ہے جس کے چھپنے سے دنیا میں اندھیرا ہوجاتا ہے، اور جس کے نکل آنے سے دنیا چمک اٹھتی ہے، تو تم جیسے لوگ اس بات کو سن کر بھی اسی طرح ٹھٹھے مارتے جس طرح دوزخ کا ذکر سن کر ٹھٹھے مار رہے ہو۔