Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) المدثر ۷۴:۲۸
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
لَا تُبۡقِي وَلَا تَذَرُ
آیت ۷۴:۲۸ کھولیںنہ وه باقی رکھتی ہے نہ چھوڑتی ہے.[1]
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
نہ باقی رکھے نہ چھوڑے۔ [15]
سورة الْمُدَّثِّر حاشیہ نمبر :15
اس کے دو مطلب ہو سکتے ہیں۔ ایک یہ کہ جو شخص بھی اس میں ڈالا جائے گا اسے وہ جلا کر خاک کر دے گی مگر مر کر بھی اس کا پیچھا نہ چھوٹے گا بلکہ وہ پھر زندہ کیا جائے گا اور پھر جلایا جائے گا۔ اسی مضمون کو دوسری جگہ اس طرح ادا کیا گیا ہے کہ لا یموت فیھا ولا یحی |" وہ نہ اس میں مرے گا نہ جیے گا |"۔ (الاعلیٰ ۔ 13) ۔ دوسرا مطلب یہ بھی ہوسکتا ہے کہ وہ عذاب کے مستحقین میں سے کسی کو باقی نہ رہنے دے گی جو اس کی گرفت میں آئے بغیر رہ جائے، اور جو بھی اس کی گرفت میں آئے گا اسے عذاب دیے بغیر نہ چھوڑے گی۔