Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) المدثر ۷۴:۲۵
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
إِنۡ هَٰذَآ إِلَّا قَوۡلُ ٱلۡبَشَرِ
آیت ۷۴:۲۵ کھولیںسوائے انسانی کلام کے کچھ بھی نہیں ہے.
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
یہ تو ایک انسانی کلام ہے۔ [14]
سورة الْمُدَّثِّر حاشیہ نمبر :14
یہ اس واقعہ کا ذکر ہے جو کفار مکہ کی مذکورہ بالا کانفرنس میں پیش آیا تھا۔ اس کی جو تفصیلات ہم دیباچے میں نقل کرچکے ہیں ان سے یہ بات واضح ہوجاتی ہے کہ یہ شخص دل میں قرآن کے کلام الہی ہونے کا قائل ہوچکا تھا۔ لیکن اپنی قوم میں محض اپنی وجاہت و ریاست برقرار رکھنے کے لیے ایمان لانے پر تیار نہ تھا۔ جب کفار کی اس کانفرنس میں پہلے اس نے خود ان تمام الزامات کو رد کردیا جو قریش کے سردار رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر لگا رہے تھے تو اسے مجبور کیا گیا کہ وہ خود کوئی ایسا الزام تراشے جسے عرب کے لوگوں میں پھیلا کر حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو بد نام کیا جاسکتا ہو۔ اس موقع پر جس طرح وہ اپنے ضمیر سے لڑا ہے اور جس شدید ذہنی کشمکش میں کافی دیر مبتلا رہ کر آخر کار اس نے ایک الزام گھڑا ہے اس کی پوری تصویر یہاں کھینچ دی گئی ہے۔