Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) المدثر ۷۴:۱۵
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
ثُمَّ يَطۡمَعُ أَنۡ أَزِيدَ
آیت ۷۴:۱۵ کھولیںپھر بھی اس کی چاہت ہے کہ میں اسے اور زیاده دوں.[1]
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
پھر وہ طمع رکھتا ہے کہ میں اسے اور زیادہ دُوں۔ [13]
سورة الْمُدَّثِّر حاشیہ نمبر :13
اس کا ایک مطلب تو یہ ہے کہ اس پر بھی اس کی حرص ختم نہیں ہوئی۔ اتنا کچھ پانے کے بعد بھی وہ بس اسی فکر میں لگا ہوا ہے کہ اسے دنیا بھر کی نعمتیں عطا کردی جائیں۔ دوسرا مطلب حضرت حسن بصری اور بعض دوسرے بزرگوں نے یہ بیان کیا ہے کہ وہ کہا کرتا تھا کہ اگر واقعی محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ بیان سچا ہے کہ مرنے کے بعد کوئی دوسری زندگی ہے اور اس میں کوئی جنت بھی ہوگی تو وہ جنت میرے ہی لیے بنائی گئی ہے۔