Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) المدثر ⁦۷۴:۱۳⁩

آیات

  1. وَبَنِينَ شُهُودٗا

    آیت ⁦۷۴:۱۳⁩ کھولیں

    اور حاضر باش فرزند بھی.[1]

Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)

اس کے ساتھ حاضر رہنے والے بیٹے دیے، [12]

سورة الْمُدَّثِّر حاشیہ نمبر :12

ولید بن مغیرہ کے دس بارہ لڑکے تھے جن میں سے حضرت خالد بن ولید تاریخ میں سب سے زیادہ مشہور ہیں۔ ان بیٹوں کے لیے شھود کا لفظ استعمال کیا گیا ہے جس کے کئی معنی ہو سکتے ہیں۔ ایک یہ کہ ان کو کہیں اپنی روزی کے لیے دوڑ دھوپ اور سفر کرنے کی حاجت پیش نہیں آتی، ان کے گھر کھانے کو اتنا موجود ہے کہ ہر وقت باپ کے پاس موجود اور اس کی مدد کے لیے حاضر رہتے ہیں۔ دوسرے یہ کہ اس کے سب بیٹے نامور اور با اثر ہیں، مجلسوں اور محفلوں میں اس کے ساتھ شریک ہوتے ہیں۔ تیسرے یہ کہ وہ اس مرتبے کے لوگ ہیں کہ معاملات میں ان کی شہادت قبول کی جاتی ہے۔