Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) المزمل ۷۳:۲
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
قُمِ ٱلَّيۡلَ إِلَّا قَلِيلٗا
آیت ۷۳:۲ کھولیںرات (کے وقت نماز) میں کھڑے ہوجاؤ مگر کم.
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
رات کو نماز میں کھڑے رہا کرو مگر کم، [2]
سورة الْمُزَّمِّل حاشیہ نمبر :2
اس کے دو مطلب ہو سکتے ہیں۔ ایک یہ کہ رات نماز میں کھڑے رہ کر گزارو اور اس کا کم حصہ سونے میں صرف کرو۔ دوسرا یہ کہ پوری رات نماز میں گزار دینے کا مطالبہ تم سے نہیں ہے بلکہ آرام بھی کرو اور رات کا ایک قلیل حصہ عبادت میں بھی صرف کرو۔ لیکن آگے کے مضمون سے پہلا مطلب ہی زیادہ مناسبت رکھتا ہے اور اسی کی تائید سورة دہر کی آیت 26 سے بھی ہوتی ہے جس میں فرمایا گیا ہے و من الیل فاسجد لہ و سبحہ لیلا طویلا، رات کو اللہ کے آگے سجدہ ریز ہو اور رات کا طویل حصہ اس کی تسبیح کرتے ہوئے گزارو |"۔