Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) الجن ۷۲:۱۵
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
وَأَمَّا ٱلۡقَٰسِطُونَ فَكَانُواْ لِجَهَنَّمَ حَطَبٗا
آیت ۷۲:۱۵ کھولیںاور جو ﻇالم ہیں وه جہنم کا ایندھن بن گئے.[1]
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
جو حق سے منحرف ہیں وہ جہنّم کا ایندھن بننے والے ہیں۔“ [14]
سورة الْجِنّ حاشیہ نمبر :14
سوال کیا جاسکتا ہے کہ قرآن کی رو سے جن تو خود آتشیں مخلوق ہیں۔ پھر جہنم کی آگ سے ان کو کیا تکلیف ہو سکتی ہے ؟ اس کا جواب یہ ہے کہ قرآن کی رو سے تو آدمی بھی مٹی سے بنا ہے۔ پھر اگر اسے مٹی کا ڈھیلا کھینچ کر مارا جائے تو اس کو چوٹ کیوں لگتی ہے ؟ حقیقت یہ ہے کہ انسان کا پورا جسم اگرچہ زمین کے مادوں سے بنا ہے، مگر جب ان سے گوشت پوست کا زندہ انسان وجود میں آجاتا ہے تو وہ ان مادوں سے بالکل مختلف چیز بن جاتا ہے اور انہی مادوں سے بنی ہوئی دوسری چیزیں اس کے لیے اذیت کا ذریعہ بن جاتی ہیں۔ ٹھیک اسی طرح جن بھی اگرچہ اپنی ساخت کے اعتیار سے آتشیں مخلوق ہیں، لیکن آگ سے جب ایک زندہ اور صاحب احساس مخلوق وجود میں آجاتی ہے تو وہی آگ اس کے لیے تکلیف کی موجب بن جاتی ہے۔ (مزید تشریح کے لیے ملاحظہ ہو تفہیم القرآن، جلد پنجم، الرحمن، حاشیہ 15) ۔