المعارج ⁦۷۰:۴۲⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۵۷۰ · پارہ ۲۹

فَذَرۡهُمۡ يَخُوضُواْ وَيَلۡعَبُواْ حَتَّىٰ يُلَٰقُواْ يَوۡمَهُمُ ٱلَّذِي يُوعَدُونَ

Fatharhum yakhoodoowayalAAaboo hatta yulaqoo yawmahumu allatheeyooAAadoon

تراجم

پس تو انہیں جھگڑتا کھیلتا چھوڑ دے[1] یہاں تک کہ یہ اپنے اس دن سے جاملیں جس کا ان سے وعده کیا جاتا ہے.

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. یعنی فضول اور لایعنی بحثوں میں پھنسے اور اپنی دنیا میں مگن رہیں تاہم آپ اپنی تبلیغ کا کام جاری رکھیں ان کا رویہ آپ کو اپنے منصب سے غافل یا بد دل نہ کر دے۔

لہذا تم انہیں چھوڑ دو کہ یہ اپنی بےہودہ باتوں میں منہمک اور کھیل کود میں پڑ رہیں، یہاں تک کہ اپنے اس دن سے جا ملیں جس کا ان سے وعدہ کیا جارہا ہے۔

Mufti Taqi Usmani

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. فَذَرْهُمْfadharhumتو چھوڑ دو ان کو
    مادہ
    وذر
    اصل لفظ
    يَذَرَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استیناف · فعل · ضمیرِ شخصی
  2. يَخُوضُوا۟yakhūḍūوہ بحثیں کریں
    مادہ
    خوض
    اصل لفظ
    خاضُ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  3. وَيَلْعَبُوا۟wayalʿabūاور کھیل میں پڑیں۔ کھیلتے رہیں
    مادہ
    لعب
    اصل لفظ
    يَلْعَبْ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل · ضمیرِ شخصی
  4. حَتَّىٰḥattāیہاں تک کہ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    حَتَّى
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  5. يُلَٰقُوا۟yulāqūوہ آ ملیں
    مادہ
    لقي
    اصل لفظ
    يُلاقُ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  6. يَوْمَهُمُyawmahumuاپنے دن کو
    مادہ
    يوم
    اصل لفظ
    يَوْم
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  7. ٱلَّذِىalladhīوہ جو
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    الَّذِي
    قسمِ کلمہ
    اسمِ موصول
  8. يُوعَدُونَyūʿadūnaوہ وعدہ کیے جاتے ہیں
    مادہ
    وعد
    اصل لفظ
    وَعَدَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی

تفسیر

پس تو انہیں جھگڑتا کھیلتا چھوڑ دے یہاں تک کہ یہ اپنے اس دن سے جا ملیں جس کا ان سے وعدہ کیا جاتا ہے۔ (۱) ٤۲۔۱یعنی فضول اور لایعنی بحثوں میں پھنسے اور اپنی دنیا میں مگن رہیں تاہم آپ اپنی تبلیغ کا کام جاری رکھیں ان کا رویہ آپ کو اپنے منصب سے غافل یا بد دل نہ کر دے۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan