Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) المعارج ۷۰:۳
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
مِّنَ ٱللَّهِ ذِي ٱلۡمَعَارِجِ
آیت ۷۰:۳ کھولیںاس اللہ کی طرف سے جو سیڑھیوں واﻻ ہے.[1]
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
اُس خدا کی طرف سے ہے جو عروج کے زینوں کا مالک ہے۔ [2]
سورة الْمَعَارِج حاشیہ نمبر :2
اصل میں لفظ ذی المعارج استعمال ہوا ہے۔ معارج، معرج کی جمع ہے جس کے معنی زینے، یا سیڑھی، یا ایسی چیز کے ہیں جس کے ذریعے سے اوپر چڑھا جائے۔ اللہ تعالیٰ کو معارج والا کہنے کا مطلب یہ ہے کہ اس کی ذات بہت بالا و برتر ہے اور اس کے حضور باریاب ہونے کے لیے فرشتوں کو پے درپے بلندیوں سے گزرنا ہوتا ہے، جیسا کہ بعد والی آیت میں بیان فرمایا گیا ہے۔