Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) المعارج ⁦۷۰:۲۹⁩

آیات

  1. وَٱلَّذِينَ هُمۡ لِفُرُوجِهِمۡ حَٰفِظُونَ

    آیت ⁦۷۰:۲۹⁩ کھولیں

    اور جو لوگ اپنی شرم گاہوں کی (حرام سے) حفاﻇت کرتے ہیں.

Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)

جو اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرتے ہیں[19]

سورة الْمَعَارِج حاشیہ نمبر :19

شرم گاہوں کی حفاظت سے مراد زنا سے پرہیز بھی ہے اور عریانی سے پرہیز بھی (تشریح کے لیے ملاحظہ ہو تفہیم القرآن، جلد سوم، المومنون، حاشیہ 6 ۔ النور، حواشی 30 ۔ 32 ۔ جلد چہارم، الاحزاب، حاشیہ 62) ۔