Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) المعارج ⁦۷۰:۲۲⁩

آیات

  1. إِلَّا ٱلۡمُصَلِّينَ

    آیت ⁦۷۰:۲۲⁩ کھولیں

    مگر وه نمازی.

Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)

مگر وہ لوگ (اِس عیب سے بچے ہوئے ہیں)جو نماز پڑھنے والے ہیں، [14]

سورة الْمَعَارِج حاشیہ نمبر :14

کسی شخص کا نماز پڑھنا لازماً یہ معنی رکھتا ہے کہ وہ اللہ اور اس کے رسول اور اس کی کتاب اور آخرت پر ایمان بھی رکھتا ہے اور اپنے اس ایمان کے مطابق عمل بھی کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔