الأعراف ⁦۷:۹۱⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۱۶۲ · پارہ ۹

فَأَخَذَتۡهُمُ ٱلرَّجۡفَةُ فَأَصۡبَحُواْ فِي دَارِهِمۡ جَٰثِمِينَ

Faakhathat-humu arrajfatu faasbahoofee darihim jathimeen

تراجم

پس ان کو زلزلے نے آپکڑا سو وه اپنے گھروں میں اوندھے کے اوندھے پڑے ره گئے۔[1]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. یہاں رَجْفَة زلزلہ کا لفظ آیا ہے اور سورۂ ہود آیت ٩٤ میں صَيْحَةٌ ( چیخ ) کا لفظ ہے اور سورۂ شعراء ۔ ١٨٩ میں ظُلَّةٌ (بادل کا سایہ) کے الفاظ ہیں ۔ امام ابن کثیر فرماتے ہیں کہ عذاب میں ساری ہی چیزو ں کا اجتماع ہوا ۔ یعنی سائے والے دن ان پر عذاب آیا۔ پہلے بادل نے ان پر سایہ کیا جس میں شعلے ، چنگاریاں اور آگ کے بھبھوکے تھے، پھر آسمان سے سخت چیخ آئی اور زمین سے بھونچال، جس سے ان کی روحیں پرواز کر گئیں اور بےجان لاشے ہوکر پرندوں کی طرح گھٹنوں میں منہ دے کر اوندھے کے اوندھے پڑے رہ گئے ۔

پھر ہوا یہ کہ انہیں زلزلے نے آپکڑا [1] اور وہ اپنے گھر میں اوندھے پڑے رہ گئے۔

Mufti Taqi Usmani
  1. : اس قوم پر جو عذاب آیا اس کے لئے قرآن نے یہاں زلزلے کا ذکر فرمایا ہے، سورة ہود میں اس کو صیحہ یعنی چنگھاڑ سے تعبیر فرمایا گیا ہے اور سورة شعراء میں اسے عذاب یوم الظلہ یعنی سائبان کے دن کا عذاب فرمایا گیا ہے، حضرت عبداللہ ابن عباس ؓ سے ایک روایت یہ ہے کہ ان لوگوں پر پہلے سخت گرمی پڑی جس سے یہ بلبلا اٹھے پھر شہر سے ایک بادل آیا جس میں ٹھنڈی ہوا تھی یہ لوگ گھروں سے نکل کر اس کے نیچے جمع ہوگئے اس وقت اس بادل سے آگ برسائی گئی جسے سائبان سے تعبیر کیا گیا ہے، پھر زلزلہ آیا (روح المعانی) اور زلزلے کے ساتھ عموماً آواز بھی ہوتی ہے جسے چنگھاڑ کہا گیا۔

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. فَأَخَذَتْهُمُfa-akhadhathumuپس پکڑ لیا ان کو
    مادہ
    اخذ
    اصل لفظ
    أَخَذَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استیناف · فعل · ضمیرِ شخصی
  2. ٱلرَّجْفَةُl-rajfatuزلزلے نے
    مادہ
    رجف
    اصل لفظ
    رَجْفَة
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  3. فَأَصْبَحُوا۟fa-aṣbaḥūتو صبح کی انہوں نے
    مادہ
    صبح
    اصل لفظ
    أَصْبَحَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ سببیت · فعل · ضمیرِ شخصی
  4. فِىfīمیں
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    فِي
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  5. دَارِهِمْdārihimاپنے گھروں
    مادہ
    دور
    اصل لفظ
    دار
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  6. جَٰثِمِينَjāthimīnaاوندھے منہ
    مادہ
    جثم
    اصل لفظ
    جاثِم
    قسمِ کلمہ
    اسم

تفسیر

پس ان کو زلزلے نے آپکڑا سو وہ اپنے گھروں میں اوندھے کے اوندھے پڑے رہ گئے۔ ٩١۔١ امام ابن کثیر فرماتے ہیں کہ عذاب میں ساری ہی چیزوں کا اجتماع ہوا پہلے بادل نے ان پر سایہ کیا جس میں شعلے چنگاریاں اور آگ کے بھبھوکے تھے، پھر آسمان سے سخت چیخ آئی اور زمین سے بھونچال، جس سے ان کی روحیں پرواز کر گئیں اور بےجان لاشے ہو کر پرندوں کی طرح گھٹنوں میں منہ دے کر اوندھے کے اوندھے پڑے رہ گئے

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan