Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) الأعراف ۷:۷۸
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
فَأَخَذَتۡهُمُ ٱلرَّجۡفَةُ فَأَصۡبَحُواْ فِي دَارِهِمۡ جَٰثِمِينَ
آیت ۷:۷۸ کھولیںپس ان کو زلزلہ نے آپکڑا[1] اور وه اپنے گھروں میں اوندھے کے اوندھے پڑے ره گئے۔
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
آخرِ کار ایک دہلا دینے والی آفت[62] نے اُنہیں آلیااور وہ اپنے گھروں میں اوندھے پڑے کے پڑے رہ گئے
سورة الْاَعْرَاف حاشیہ نمبر :62
اس آفت کو یہاں ” رجفہ “ (اضطراب انگیز، ہلا مارنے والی) کہا گیا ہے اور دوسرے مقامات پر اسی کے لیے صَیْحَةَ (چیخ) ، ” صاعقہ “ (کڑاکا) اور ” طاغیہ “ (سخت زور کی آواز) کے الفاظ استعمال کیے گئے ہیں۔