الأعراف ⁦۷:۱۸⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۱۵۲ · پارہ ۸

قَالَ ٱخۡرُجۡ مِنۡهَا مَذۡءُومٗا مَّدۡحُورٗاۖ لَّمَن تَبِعَكَ مِنۡهُمۡ لَأَمۡلَأَنَّ جَهَنَّمَ مِنكُمۡ أَجۡمَعِينَ

Qala okhruj minha mathoomanmadhooran laman tabiAAaka minhum laamlaanna jahannamaminkum ajmaAAeen

تراجم

اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ یہاں سے ذلیل وخوار ہوکر نکل جا جو شخص ان میں سے تیرا کہنا مانے گا میں ضرور تم سب سے جہنم کو بھردوں گا۔

Urdu - Muhammad Junagarhi

اللہ نے کہا : نکل جا یہاں سے، ذلیل اور مردار ہوکر، ان میں سے جو تیرے پیچھے چلے گا، (وہ بھی تیرا ساتھی ہوگا) اور میں تم سب سے جہنم کو بھر دوں گا۔

Mufti Taqi Usmani

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. قَالَqālaفرمایا
    مادہ
    قول
    اصل لفظ
    قالَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  2. ٱخْرُجْukh'rujنکل جا
    مادہ
    خرج
    اصل لفظ
    خَرَجَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  3. مِنْهَاmin'hāاس میں سے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مِن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
  4. مَذْءُومًاmadhūmanمذمت کیا ہوا
    مادہ
    ذام
    اصل لفظ
    مَذْءُوم
    قسمِ کلمہ
    اسم
  5. مَّدْحُورًاmadḥūranرحمت سے دور کیا ہوا
    مادہ
    دحر
    اصل لفظ
    مَدْحُور
    قسمِ کلمہ
    اسم
  6. لَّمَنlamanالبتہ جو بھی
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مَن
    قسمِ کلمہ
    لامِ تاکید · حرفِ شرط
  7. تَبِعَكَtabiʿakaپیروی کرے گا تیری
    مادہ
    تبع
    اصل لفظ
    تَبِعَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  8. مِنْهُمْmin'humان میں سے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مِن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
  9. لَأَمْلَأَنَّla-amla-annaالبتہ میں ضرور بھردوں گا
    مادہ
    ملا
    اصل لفظ
    مُلِئَتْ
    قسمِ کلمہ
    لامِ تاکید · فعل · لامِ تاکید
  10. جَهَنَّمَjahannamaجہنم
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    جَهَنَّم
    قسمِ کلمہ
    اسمِ علم
  11. مِنكُمْminkumتم سے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مِن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
  12. أَجْمَعِينَajmaʿīnaسب سے
    مادہ
    جمع
    اصل لفظ
    أَجْمَع
    قسمِ کلمہ
    اسم

تفسیر

اللہ تعالیٰ کے نافرمان جہنم کا دیندھن ہیں اس پر اللہ کی لعنت نازل ہوئی ہے، رحمت سے دور کردیا جاتا ہے۔ فرشتوں کی جماعت سے الگ کردیا جاتا ہے۔ عیب دار کر کے اتار دیا جاتا ہے، لفظ مذوم ماخوذ ہے ذام اور ذیم سے، یہ لفظ بہ نسبت لفظ ذم کے زیادہ مبالغے والا ہے، پس اس کے معنی عیب دار کے ہوئے اور مدحور کے معنی دور کئے ہوئے کے ہیں مقصد دونوں سے ایک ہی ہے۔ پس یہ ذلیل ہو کر اللہ کے غضب میں مبتلا ہو کر نیچے اتار دیا گیا۔ اللہ کی لعنت اس پر نازل ہوئی اور نکال دیا گیا اور فرمایا گیا کہ تو اور تیرے ماننے والے سب کے سب جہنم کا ایندھن ہیں جیسے اور آیت میں ہے (فان جھنم جزأکم) الخ، تمہاری سب کی سزا جہنم ہے تو جس طرح چاہ انہیں بہکا لیکن اس سے مایوس ہوجا کہ میرے خاص بندے تیرے وسوسوں میں آجائیں ان کا وکیل میں آپ ہوں۔

مکمل تفسیر پڑھیں

Urdu - Tafsir Ibn Kathir