الأعراف ۷:۱۲۲
رَبِّ مُوسَىٰ وَهَٰرُونَ
Rabbi moosa waharoon
تراجم
جو موسیٰ اور ہارون کا بھی رب ہے۔[1]
- سجدے میں گر کر انہوں نے رب العالمین پر ایمان لانے کا اعلان کیا جس سے فرعونیوں کو مغالطہ ہوسکتا تھا کہ یہ سجدہ فرعون کو کیا گیا ہے جس کی الوہیت کے وہ قائل تھے، اس لیے انہوں نے موسیٰ علیہ السلام اور ہارون علیہ السلام کا رب کہہ کر واضح کر دیا کہ یہ سجدہ ہم جہانوں کے رب کو ہی کر رہے ہیں ۔ لوگوں کے خود ساختہ کسی رب کو نہیں۔
جو موسیٰ اور ہارون کا رب ہے۔
لفظ بہ لفظ
- رَبِّrabbiرب
- مادہ
- ربب
- اصل لفظ
- رَبّ
- قسمِ کلمہ
- اسم
- مُوسَىٰmūsāموسیٰ کا
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- مُوسَى
- قسمِ کلمہ
- اسمِ علم
- وَهَٰرُونَwahārūnaاور ہارون کا
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- هارُون
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · اسمِ علم
تفسیر
جو موسیٰ اور ہارون کا بھی رب ہے (١) ١٢٢۔١ سجدے میں گر کر انہوں نے رب العالمین پر ایمان لانے اعلان دیا جس سے فرعونیوں کو مغالطہ ہو سکتا تھا کہ یہ سجدہ فرعون کو کیا گیا ہے جس کی الوہیت کے وہ قائل تھے اس لئے انہوں نے موسیٰ علیہ السلام اور ہارون علیہ السلام کا رب کہہ کر واضح کردیا کہ یہ سجدہ ہم جہانوں کے رب کو ہی کر رہے ہیں۔ لوگوں کے خود ساختہ کسی رب کو نہیں۔
Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan