Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) القلم ⁦۶۸:۹⁩

آیات

  1. وَدُّواْ لَوۡ تُدۡهِنُ فَيُدۡهِنُونَ

    آیت ⁦۶۸:۹⁩ کھولیں

    وه تو چاہتے ہیں کہ تو ذرا ڈھیلا ہو تو یہ بھی ڈھیلے پڑ جائیں.[1]

Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)

یہ تو چاہتے ہیں کہ کچھ تم مداہنت کرو  تو یہ بھی مداہنت کریں۔ [5]

سورة الْقَلَم حاشیہ نمبر :5

یعنی تم اسلام کی تبلیغ میں کچھ ڈھیلے پڑجاؤ تو یہ بھی تمہاری مخالفت میں کچھ نرمی اختیار کرلیں، یا تم ان کی گمراہیوں کی رعایت کر کے اپنے دین میں کچھ ترمیم کرنے پر آمادہ ہوجاؤ تو یہ تمہارے ساتھ مصالحت کرلیں۔