Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) القلم ⁦۶۸:۴۷⁩

آیات

  1. أَمۡ عِندَهُمُ ٱلۡغَيۡبُ فَهُمۡ يَكۡتُبُونَ

    آیت ⁦۶۸:۴۷⁩ کھولیں

    یا کیا ان کے پاس علم غیب ہے جسے وه لکھتے ہوں.[1]

Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)

کیا اِن کے پاس غیب کا علم ہے جسے یہ لکھ رہے ہوں؟ [30]

سورة الْقَلَم حاشیہ نمبر :30

یہ دوسرا سوال بھی بظاہر رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے ہے مگر دراصل آپ کے مخالفین اس کے مخاطب ہیں۔ مطلب یہ ہے کہ کیا تم لوگوں نے پردہ غیب کے پیچھے جھانک کر دیکھ لیا ہے کہ یہ رسول فی الواقع خدا کا بھیجا ہوا رسول نہیں ہے اور جو حقیقتیں یہ تم سے بیان کر رہا ہے وہ بھی غلط ہیں، اس لیے تم اس کو جھٹلانے میں اتنی شدت برت رہے ہو ؟ (مزید تشریح کے لیے ملاحظہ ہو تفسیر سورة طور، حاشیہ 32) ۔