Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) القلم ⁦۶۸:۴۵⁩

آیات

  1. وَأُمۡلِي لَهُمۡۚ إِنَّ كَيۡدِي مَتِينٌ

    آیت ⁦۶۸:۴۵⁩ کھولیں

    اور میں انہیں ڈھیل دوں گا، بیشک میری تدبیر بڑی مضبوط ہے.[1]

Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)

میں اِن کی رسّی دراز کر رہا ہوں ، میری چال [28] بڑی زبردست ہے

سورة الْقَلَم حاشیہ نمبر :28

اصل میں لفظ کید استعمال ہوا ہے جس کے معنی کسی کے خلاف خفیہ تدبیر کرنے کے ہیں۔ یہ چیز صرف اس صورت میں ایک برائی ہوتی ہے جب یہ ناحق کسی کو نقصان پہنچانے کے لیے ہو۔ ورنہ بجائے خود اس میں کوئی برائی نہیں ہے، خصوصا جب کسی ایسے شخص کے خلاف یہ طریقہ اختیار کیا جائے جس نے اپنے آپ کو اس کا مستحق بنا لیا ہو۔