Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) القلم ⁦۶۸:۱۶⁩

آیات

  1. سَنَسِمُهُۥ عَلَى ٱلۡخُرۡطُومِ

    آیت ⁦۶۸:۱۶⁩ کھولیں

    ہم بھی اس کی سونڈ (ناک) پر داغ دیں گے.[1]

Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)

عنقریب ہم اُس کی سُونڈ پر داغ لگائیں گے۔ [11]

سورة الْقَلَم حاشیہ نمبر :11

چونکہ وہ اپنے آپ کو بڑی ناک والا سمجھتا تھا اس لیے اس کی ناک کو سونڈ کہا گیا۔ اور ناک پر داغ لگانے سے مراد تذلیل ہے۔ یعنی ہم دنیا اور آخرت میں اس کو ایسا ذلیل و خوار کریں گے کہ ابد تک یہ عار اس کا پیچھا نہ چھوڑے گا۔