Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) القلم ۶۸:۱۴
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
أَن كَانَ ذَا مَالٖ وَبَنِينَ
آیت ۶۸:۱۴ کھولیںاس کی سرکشی صرف اس لیے ہے کہ وه مال واﻻ اور بیٹوں واﻻ ہے.[1]
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
اِس بنا پر کہ وہ بہت مال و اولاد رکھتا ہے۔ [10]
سورة الْقَلَم حاشیہ نمبر :10
اس فقرے کا تعلق اوپر کے سلسلہ کلام سے بھی ہوسکتا ہے اور بعد کے فقرے سے بھی۔ پہلی صورت میں مطلب یہ ہوگا کہ ایسے آدمی کی دھونس اس بنا پر قبول نہ کرو کہ وہ بہت مال اولاد رکھتا ہے۔ دوسری صورت میں معنی یہ ہوں گے کہ بہت مال اولاد والا ہونے کی بنا پر وہ مغرور ہوگیا ہے، جب ہماری آیات اس کو سنائی جاتی ہیں تو کہتا ہے یہ اگلے وقتوں کے افسانے ہیں۔