Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) القلم ۶۸:۱۲
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
مَّنَّاعٖ لِّلۡخَيۡرِ مُعۡتَدٍ أَثِيمٍ
آیت ۶۸:۱۲ کھولیںبھلائی سے روکنے واﻻ حد سے بڑھ جانے واﻻ گنہگار.
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
بھلائی سے روکتا ہے، [7] ظلم و زیادتی میں حد سے گزر جانے والا ہے، سخت بد اعمال ہے، جفا کار ہے، [8]
سورة الْقَلَم حاشیہ نمبر :7
اصل میں مناع للخیر کے الفاظ استعمال ہوئے ہیں۔ خیر عربی زبان میں مال کو بھی کہتے ہیں اور بھلائی کو بھی۔ اگر اس کو مال کے معنی میں لیا جائے تو مطلب یہ ہوگا کہ وہ سخت بخیل اور کنجوس آدمی ہے، کسی کو پھوٹی کوڑی دینے کا بھی روادار نہیں۔ اور اگر خیر کو نیکی اور بھلائی کے معنی میں لیا جائے تو اس کا مطلب یہ بھی ہوسکتا ہے کہ وہ ہر نیک کام میں رکاوٹ ڈالتا ہے، اور یہ بھی کہ وہ اسلام سے لوگوں کو روکنے میں بہت سرگرم ہے۔