Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) التحريم ۶۶:۱۲
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
وَمَرۡيَمَ ٱبۡنَتَ عِمۡرَٰنَ ٱلَّتِيٓ أَحۡصَنَتۡ فَرۡجَهَا فَنَفَخۡنَا فِيهِ مِن رُّوحِنَا وَصَدَّقَتۡ بِكَلِمَٰتِ رَبِّهَا وَكُتُبِهِۦ وَكَانَتۡ مِنَ ٱلۡقَٰنِتِينَ
آیت ۶۶:۱۲ کھولیںاور (مثال بیان فرمائی) مریم بنت عمران کی[1] جس نے اپنے ناموس کی حفاﻇت کی پھر ہم نے اپنی طرف سے اس میں جان پھونک دی اور (مریم) اس نے اپنے رب کی باتوں[2] اور اس کی کتابوں کی تصدیق کی اور عبادت گزاروں میں سے تھی.[3]
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
اور عمران کی بیٹی مریم [26] کی مثال دیتا ہے جس نے اپنی شرمگاہ کی حفاظت کی تھی، [27] پھر ہم نے اس کے اندر اپنی طرف سے رُوح پھُونک دی، [28] اور اُس نے اپنے ربّ کے ارشادات اور اس کی کتابوں کی تصدیق کی اور وہ اطاعت گزار لوگوں میں سے تھی۔ [29]
سورة التَّحْرِيْم حاشیہ نمبر :26
ہو سکتا ہے کہ حضرت مریم کے والد ہی کا نام عمران ہو، یا ان کو عمران کی بیٹی اس لیے کہا گیا ہو کہ وہ آل عمران سے تھیں۔
سورة التَّحْرِيْم حاشیہ نمبر :28
یعنی بغیر اس کے کہ ان کا کسی مرد سے تعلق ہوتا، ان کے رحم میں اپنی طرف سے ایک جان ڈال دی۔ (تشریح کے لئے ملاحظہ ہو تفہیم القرآن، جلد اوّل، النساء، حواشی 212-213 ۔ جلد سوم، الانبیاء، حاشیہ 89) ۔
سورة التَّحْرِيْم حاشیہ نمبر :29
جس مقصد کے لیے ان تین قسم کی عورتوں کو مثال میں پیش کیا گیا ہے اس کی تشریح ہم اس سورة کے دیباچے میں کرچکے ہیں، اس لیے اس کے اعادہ کی ضرورت نہیں ہے۔