الجمعة ⁦۶۲:۱۰⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۵۵۴ · پارہ ۲۸

فَإِذَا قُضِيَتِ ٱلصَّلَوٰةُ فَٱنتَشِرُواْ فِي ٱلۡأَرۡضِ وَٱبۡتَغُواْ مِن فَضۡلِ ٱللَّهِ وَٱذۡكُرُواْ ٱللَّهَ كَثِيرٗا لَّعَلَّكُمۡ تُفۡلِحُونَ 

Fa-itha qudiyati assalatufantashiroo fee al-ardi wabtaghoo min fadliAllahi wathkuroo Allaha katheeranlaAAallakum tuflihoon

تراجم

پھر جب نماز ہو چکے تو زمین میں پھیل جاؤ اور اللہ کا فضل تلاش کرو[1] اور بکثرت اللہ کا ذکر کیا کرو تاکہ تم فلاح پالو.

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. اس سے مراد کاروبار اور تجارت ہے۔ یعنی نماز جمعہ سے فارغ ہوکر تم پھر اپنے اپنے کاروبار اور دنیا کے مشاغل میں مصروف ہو جاؤ۔ مقصد اس امر کی وضاحت ہے کہ جمعہ کے دن کاروبار بند رکھنے کی ضرورت نہیں ہے۔ صرف نماز کے وقت ایسا کرنا ضروری ہے۔

پھر جب نماز پوری ہوجائے تو زمین میں منتشر ہوجاؤ، اور اللہ کا فضل تلاش کرو۔ [1] اور اللہ کو کثرت سے یاد کرو تاکہ تمہیں فلاح نصیب ہو۔

Mufti Taqi Usmani
  1. : جیسا کہ بارہا گزرچکا ہے، اللہ کا فضل تلاش کرنا قرآن کریم کی اصطلاح میں تجارت وغیرہ کے ذریعے روزگار حاصل کرنے کو کہا جاتا ہے، لہذا مطلب یہ ہے کہ خریدو فروخت پر جو پابندی اذان کے بعد عائد ہوئی تھی، جمعہ کی نماز ختم ہونے کے بعد وہ اٹھ جاتی ہے اور خریدو فروخت جائز ہوجاتی ہے۔

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. فَإِذَاfa-idhāپھر جب
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِذا
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استیناف · ظرفِ زمان
  2. قُضِيَتِquḍiyatiپوری ہوجائے
    مادہ
    قضي
    اصل لفظ
    قَضَى
    قسمِ کلمہ
    فعل
  3. ٱلصَّلَوٰةُl-ṣalatuنماز
    مادہ
    صلو
    اصل لفظ
    صَلاة
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  4. فَٱنتَشِرُوا۟fa-intashirūتو پھیل جاؤ
    مادہ
    نشر
    اصل لفظ
    تَنتَشِرُ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ نتیجہ · فعل · ضمیرِ شخصی
  5. فِىfīمیں
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    فِي
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  6. ٱلْأَرْضِl-arḍiزمین (میں)
    مادہ
    ارض
    اصل لفظ
    أَرْض
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  7. وَٱبْتَغُوا۟wa-ib'taghūاور تلاش کرو
    مادہ
    بغي
    اصل لفظ
    ابْتَغَى
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل · ضمیرِ شخصی
  8. مِنminسے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مِن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  9. فَضْلِfaḍliفضل میں (سے)
    مادہ
    فضل
    اصل لفظ
    فَضْل
    قسمِ کلمہ
    اسم
  10. ٱللَّهِl-lahiاللہ کے
    مادہ
    اله
    اصل لفظ
    اللَّه
    قسمِ کلمہ
    اسمِ علم
  11. وَٱذْكُرُوا۟wa-udh'kurūاور ذکر کرو
    مادہ
    ذكر
    اصل لفظ
    ذَكَرَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل · ضمیرِ شخصی
  12. ٱللَّهَl-lahaاللہ کا
    مادہ
    اله
    اصل لفظ
    اللَّه
    قسمِ کلمہ
    اسمِ علم
  13. كَثِيرًاkathīranبہت
    مادہ
    كثر
    اصل لفظ
    كَثِير
    قسمِ کلمہ
    اسم
  14. لَّعَلَّكُمْlaʿallakumتاکہ تم
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    لَعَلّ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ نصب · ضمیرِ شخصی
  15. تُفْلِحُونَtuf'liḥūnaتم فلاح پاؤ
    مادہ
    فلح
    اصل لفظ
    أَفْلَحَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی

تفسیر

پھر جب نماز ہو چکے تو زمین میں پھیل جاؤ اور اللہ کا فضل تلاش کرو (١) اور بکثرت اللہ کا ذکر کیا کرو تاکہ تم فلاح پالو۔ ١٠۔١ اس سے مراد کاروبار اور تجارت ہے۔ یعنی نماز جمعہ سے فارغ ہو کر تم اپنے اپنے کاروبار اور دنیا کے مشاغل میں مصروف ہو جاؤ۔ مقصد اس امر کی وضاحت ہے کہ جمعہ کے دن کاروبار بند رکھنے کی ضرورت نہیں۔ صرف نماز کے وقت ایسا کرنا ضروری ہے۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan