الممتحنة ⁦۶۰:۵⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۵۴۹ · پارہ ۲۸

رَبَّنَا لَا تَجۡعَلۡنَا فِتۡنَةٗ لِّلَّذِينَ كَفَرُواْ وَٱغۡفِرۡ لَنَا رَبَّنَآۖ إِنَّكَ أَنتَ ٱلۡعَزِيزُ ٱلۡحَكِيمُ

Rabbana la tajAAalnafitnatan lillatheena kafaroo waghfir lanarabbana innaka anta alAAazeezu alhakeem

تراجم

اے ہمارے رب! تو ہمیں کافروں کی آزمائش میں نہ ڈال[1] اور اے ہمارے پالنے والے ہماری خطاؤں کو بخش دے، بیشک تو ہی غالب، حکمت واﻻ ہے.

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. یعنی کافروں کو ہم پر غلبہ وتسلط عطا نہ فرما، اس طرح وہ سمجھیں گے کہ وہ حق پر ہیں، اور یوں ہم ان کے لیے فتنے کا باعث بن جائیں گے یا یہ مطلب ہے کہ ان کے ہاتھوں یا اپنی طرف سے ہمیں کسی سزا سے دو چار نہ کرنا، اس طرح بھی ہمارا وجود ان کے لیے فتنہ بن جائے گا، وہ کہیں گے کہ اگر یہ حق پر ہوتے تو ان کو یہ تکلیف کیوں پہنچتی؟

اے ہمارے پروردگار ! ہمیں کافروں کا تختہ مشق نہ بنائیے اور ہمارے پروردگار ! ہماری مغفرت فرما دیجیے۔ یقینا آپ، اور صرف آپ کی ذات وہ ہے جس کا اقتدار بھی کامل ہے، جس کی حکمت بھی کامل۔

Mufti Taqi Usmani

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. رَبَّنَاrabbanāاے ہمارے رب
    مادہ
    ربب
    اصل لفظ
    رَبّ
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  2. لَاlāنہ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    لا
    قسمِ کلمہ
    حرفِ نہی
  3. تَجْعَلْنَاtajʿalnāتو بنا ہم کو
    مادہ
    جعل
    اصل لفظ
    جَعَلَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  4. فِتْنَةًfit'natanآزمائش
    مادہ
    فتن
    اصل لفظ
    فِتْنَة
    قسمِ کلمہ
    اسم
  5. لِّلَّذِينَlilladhīnaان لوگوں کے لیے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    الَّذِي
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · اسمِ موصول
  6. كَفَرُوا۟kafarūجنہوں نے کفر کیا
    مادہ
    كفر
    اصل لفظ
    كَفَرَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  7. وَٱغْفِرْwa-igh'firاور بخش دے
    مادہ
    غفر
    اصل لفظ
    غَفَرَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استیناف · فعل
  8. لَنَاlanāہم کو
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    اس لفظ کا کوئی اصل لفظ درج نہیں۔
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
  9. رَبَّنَآrabbanāاے ہمارے رب
    مادہ
    ربب
    اصل لفظ
    رَبّ
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  10. إِنَّكَinnakaبیشک تو
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِنّ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ نصب · ضمیرِ شخصی
  11. أَنتَantaتو ہی
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    اس لفظ کا کوئی اصل لفظ درج نہیں۔
    قسمِ کلمہ
    ضمیرِ شخصی
  12. ٱلْعَزِيزُl-ʿazīzuزبردست ہے
    مادہ
    عزز
    اصل لفظ
    عَزِيز
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  13. ٱلْحَكِيمُl-ḥakīmuحکمت والا ہے
    مادہ
    حكم
    اصل لفظ
    حَكِيم
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم

تفسیر

اے ہمارے رب! تو ہمیں کافروں کی آزمائش میں نہ ڈال (۱) اور اے ہمارے پالنے والے ہماری خطاؤں کو بخش دے، بیشک تو ہی غالب، حکمت والا ہے۔ ۵۔۱ یعنی کافروں کو ہم پر غلبہ وتسلط عطا نہ فرما اس طرح وہ سمجھیں گے کہ وہ حق پر ہیں اور یوں ہم ان کے لیے فتنے کا باعث بن جائیں گے یا یہ مطلب ہے کہ ان کے ہاتھوں یا اپنی طرف سے ہمیں کسی سزا سے دو چار نہ کرنا اس طرح بھی ہمارا وجود ان کے لیے فتنہ بن جائے گا وہ کہیں گے کہ اگر یہ حق پر ہوتے تو ان کو یہ تکلیف کیوں پہنچتی؟

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan