Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) المجادلة ⁦۵۸:۱۴⁩

آیات

  1. ۞أَلَمۡ تَرَ إِلَى ٱلَّذِينَ تَوَلَّوۡاْ قَوۡمًا غَضِبَ ٱللَّهُ عَلَيۡهِم مَّا هُم مِّنكُمۡ وَلَا مِنۡهُمۡ وَيَحۡلِفُونَ عَلَى ٱلۡكَذِبِ وَهُمۡ يَعۡلَمُونَ

    آیت ⁦۵۸:۱۴⁩ کھولیں

    کیا تو نے ان لوگوں کو نہیں دیکھا؟ جنہوں نے اس قوم سے دوستی کی جن پر اللہ غضبناک ہوچکا ہے[1] ، نہ یہ (منافق) تمہارے ہی ہیں نہ ان کے ہیں[2] باوجود علم کے پھر بھی جھوٹ پر قسمیں کھا رہے ہیں.[3]

Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)

کیا تم نے دیکھا نہیں اُن لوگوں کو جنہوں نے دوست بنایا ہے ایک ایسے گروہ کو جواللہ کا مغضوب ہے؟ [31] وہ نہ تمہارے ہیں نہ اُن  کے، [32] اور وہ جان بُوجھ کر  جُھوٹی بات پر قسمیں کھاتے ہیں۔ [33]

سورة الْمُجَادِلَة حاشیہ نمبر :31

اشارہ ہے مدینے کے یہودیوں کی طرف جنہیں منافقین نے دوست بنا رکھا تھا۔

سورة الْمُجَادِلَة حاشیہ نمبر :32

یعنی مخلصانہ تعلق ان کا نہ اہل ایمان سے ہے نہ یہود سے۔ دونوں کے ساتھ انہوں نے محض اپنی اغراض کے لیے رشتہ جوڑ رکھا ہے۔

سورة الْمُجَادِلَة حاشیہ نمبر :33

یعنی اس بات پر کہ وہ ایمان لائے ہیں اور محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اپنا ہادی و پیشوا مانتے ہیں اور اسلام و اہل اسلام کے وفادار ہیں۔