Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) الواقعة ⁦۵۶:۹۶⁩

آیات

  1. فَسَبِّحۡ بِٱسۡمِ رَبِّكَ ٱلۡعَظِيمِ

    آیت ⁦۵۶:۹۶⁩ کھولیں

    پس تواپنے عظیم الشان پروردگار کی تسبیح کر.[1]

Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)

پس اے نبیؐ ،اپنے رَبِّ عظیم کے نام  کی تسبیح کرو۔ [42]

سورة الْوَاقِعَة حاشیہ نمبر :42

حضرت عقبہ بن عامر جہنی کی روایت ہے کہ جب یہ آیت نازل ہوئی تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حکم دیا کہ اس کو تم لوگ اپنے رکوع میں رکھ دو ، یعنی رکوع میں سُبْحَانَ رَبِّیَ الْعَظِیْم کہا کرو۔ اور جب آیت سَبِّحِ اسْمَ رَبِّکَ الْاَعْلیٰ نازل ہوئی تو آپ نے فرمایا اسے اپنے سجدے میں رکھو، یعنی سُبْحَانَ رَبِّیَ الْاَعْلیٰ کہا کرو (مسند احمد، ابوداؤد، ابن ماجہ، ابن حبان، حاکم) ۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے نماز کا جو طریقہ مقرر فرمایا ہے اس کے چھوٹے سے چھوٹے اجزاء تک قرآن پاک کے اشاروں سے ماخوذ ہیں۔