Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) الواقعة ⁦۵۶:۷۴⁩

آیات

  1. فَسَبِّحۡ بِٱسۡمِ رَبِّكَ ٱلۡعَظِيمِ

    آیت ⁦۵۶:۷۴⁩ کھولیں

    پس اپنے بہت بڑے رب کے نام کی تسبیح کیا کرو.

Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)

پس اے نبیؐ ، اپنے رَبِّ عظیم کے نام کی تسبیح کرو۔ [35]

سورة الْوَاقِعَة حاشیہ نمبر :35

یعنی اس کا مبارک نام لے کر یہ اظہار و اعلان کرو کہ وہ ان تمام عیوب و نقائص اور کمزوریوں سے پاک ہے جو کفار و مشرکین اس کی طرف منسوب کرتے ہیں اور جو کفر و شرک کے ہر عقیدے اور منکرین آخرت کے ہر استدلال میں مضمر ہیں۔