Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) الواقعة ۵۶:۳۳
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
لَّا مَقۡطُوعَةٖ وَلَا مَمۡنُوعَةٖ
آیت ۵۶:۳۳ کھولیںجو نہ ختم ہوں نہ روک لیے جائیں.[1]
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
اور بے روک ٹوک ملنے والے بکثرت پھلوں، [16]
سورة الْوَاقِعَة حاشیہ نمبر :16
اصل الفاظ ہیں لَا مَقْطُوْعَۃٍ وَّلَا مَمْنُوْعَۃٍ : لا مقطوعہ سے مراد یہ ہے کہ یہ پھل نہ موسمی ہوں گے کہ موسم گزر جانے کے بعد نہ مل سکیں، نہ ان کی پیداوار کا سلسلہ کبھی منقطع ہوگا کہ کسی باغ کے سارے پھل اگر توڑ لیے جائیں تو ایک مدت تک وہ بےثمر رہ جائے، بلکہ ہر پھل وہاں ہر موسم میں ملے گا اور خواہ کتنا ہی کھایا جائے، لگاتار پیدا ہوتا چلا جائے گا۔ اس لا ممنوعہ کا مطلب یہ ہے کہ دنیا کے باغوں کی طرح وہاں کوئی روک ٹوک نہ ہوگی، نہ پھلوں کے توڑنے اور کھانے میں کوئی امر مانع ہوگا کہ درختوں پر کانٹے ہونے یا زیادہ بلندی پر ہونے کی وجہ سے توڑنے میں کوئی زحمت پیش آئے۔