Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) الواقعة ۵۶:۳
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
خَافِضَةٞ رَّافِعَةٌ
آیت ۵۶:۳ کھولیںوه پست کرنے والی اور بلند کرنے والی ہوگی.[1]
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
وہ تہ و بالا کر دینے والی آفت ہوگی۔ [2]
سورة الْوَاقِعَة حاشیہ نمبر :2
اصل الفاظ ہیں خافِضَۃٌ رَّافِعَۃٌ، |" گرانے والی اور اٹھانے والی |"۔ اس کا ایک مطلب یہ ہوسکتا ہے کہ وہ سب کچھ الٹ پلٹ کر کے رکھ دے گی۔ نیچے کی چیزیں اوپر اور اوپر کی چیزیں نیچے ہوجائیں گی۔ دوسرا مطلب یہ بھی ہوسکتا ہے کہ وہ گرے ہوئے لوگوں کو اٹھانے والی اور اٹھے ہوئے لوگوں کو گرانے والی ہوگی، یعنی اس کے آنے پر انسانوں کے درمیان عزت و ذلت کا فیصلہ ایک دوسری ہی بنیاد پر ہوگا۔ جو دنیا میں عزت والے بنے پھرتے تھے وہ ذلیل ہوجائیں گے اور جو ذلیل سمجھے جاتے تھے وہ عزت پائیں گے۔