Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) الرحمن ۵۵:۲۸
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
آیت ۵۵:۲۸ کھولیںپھرتم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟[1]
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
پس اے جِنّ و اِنس، تم اپنے رب کے کن کن کمالات کو جھٹلاؤ گے؟ [26]
سورة الرَّحْمٰن حاشیہ نمبر :26
یہاں موقع و محل خود بتارہا ہے کہ آلاء کا لفظ کمالات کے معنی میں استعمال ہوا ہے۔ فانی مخلوقات میں سے جو کوئی بھی کبریائی کے زعم میں مبتلا ہوتا ہے۔ اور اپنی جھوٹی خدائی کو لازوال سمجھ کر اینٹھتا اور اکڑتا ہے وہ اگر زبان سے نہیں تو اپنے عمل سے ضرور رب العالمین کی عظمت و جلالت کو جھٹلاتا ہے۔ اس کا غرور بجائے خود اللہ کی کبریائی کی تکذیب ہے۔ جو دعویٰ بھی وہ کسی کمال کا اپنی زبان سے کرتا ہے یا جس کا ادعا اپنے نفس میں رکھتا ہے، وہ اصل صاحب کمال کے مقام و منصب کا انکار ہے۔